fbpx

NDIS کا تعارف

NDIS (نیشنل ڈس ایبیلٹی انشورنس سکیم) معذوری کے لیے امدادی خدمات کو فنڈنگ دینے والی سکیم ہے۔ NDIS کے قیام کا مقصد 7 سے 65 سال عمر کے لوگوں کے لیے اپنی ضرورت کی مدد حاصل کرنا آسان بنانا ہے تاکہ وقت کے ساتھ ساتھ ان کی صلاحیتیں اور خودمختاری بہتر ہو جائے۔

 

اس ویب سائیٹ پر آپ کو اس بارے میں معلوماتی وسیلے ملیں گے کہ NDIS کیا ہے، یہ کن مقاصد کے لیے فنڈنگ دیتی ہے اور کیا خدمات دیتی ہے، کون اس کے لیے اہل ہے اور NDIS کیسے حاصل کی جائے۔

NDIS کن قسموں کی معذوریوں کے لیے ہے

NDIS مختلف معذوریوں اور مسائلِ صحت کے لیے فنڈنگ دیتی ہے۔ اس ویب سائیٹ پر آپ کو NDIS کے لیے اہل معذوریوں کے لحاظ سے ترتیب دیے گئے معلوماتی وسائل اور معلومات ملیں گی

MiAccess کا تعارف

MiAccess آپ کو مفید اور متعلقہ معلومات تک آسان رسائی دینے کے لیے بنائی گئی ہے۔ اس ویب سائیٹ کو انگلش یا کسی اور زبان میں دیکھا جا سکتا ہے۔ آپ اپنے کمپیوٹر اور موبائل ڈیوائس پر MiAccess استعمال کر سکتے ہیں۔ اس ویب سائیٹ پر موجود معلوماتی وسائل کو زبان، موضوع یا وسیلے کی قسم کے لحاظ سے چنا جا سکتا ہے۔

مزید معلومات حاصل کریں
Report Broken Link