fbpx

ویب سائیٹ کے متعلق عام معلومات سوال و جواب کے فارمیٹ میں پیش کی گئی ہیں۔ اگر آپ کے پاس کچھ ایسے سوالات ہیں جنہیں آپ کے خیال میں اس حصے میں شامل کرنا اہم ہو گا تو براہ مہربانی info@miaccess.com.au پر رابطہ کریں

عام سوالات

MiAccess ‘ملٹی لنگوئل انفارمیشن ایکسس’ کا مختصر نام ہے جو معذوری،CALD کمیونٹیوں اورNDIS کے متعلق معلومات کی مقدار میں اضافے کے لیے بالخصوص بنائی گئی ویب سائیٹ ہے اور یہ ایک آسانی سے دیکھا جا سکنے والا اور زبان کی مدد کے ساتھ ملنے والا پلیٹ فارم ہے۔

MiAccess کو CALD کمیونٹیوں کے معذور افراد، ان کے کیئررز اور ان کے ساتھ کام کرنے والے مختلف لوگوں کے لیے ترجمہ شدہ معلومات کی دستیابی بڑھانے کے لیے بنایا گیا ہے۔ لہذا یہ ویب سائیٹ بہت سے لوگوں کے لیے ہے لیکن اس کا اہم ترین مقصد خود معذور افراد کے لیے معیاری مواد اور عمدہ ترجمے فراہم کرنا ہے۔

MiAccess کو Cultural Perspectives نے NDIS کے ILC (انفارمیشن، لنکیجز اینڈ کیپیسٹی بلڈنگ) پروگرام کی فنڈنگ سے بنایا ہے جو اس وقت ڈیپارٹمنٹ آف سوشل سروسز کے تحت ہے۔ Cultural Perspectives کا کردار یہ یقینی بنانا بھی ہے کہ معلومات تازہ اور CALD پس منظروں کے معذور افراد اور ان کے کیئررز کے لیے متعلقہ رکھی جائیں۔

 

‘CALD’کا مطلب ہے ‘تہذیبی اور لسانی لحاظ سے مختلف’۔ یہ ان لوگوں کے لیے ایک مشترکہ اصطلاح ہے جن کی پہلی زبان اور تہذیبی پس منظر انگلش نہیں ہے۔

NDIS کا مطلب ہے ‘نیشنل ڈس ایبیلٹی انشورنس سکیم’۔  NDIS آسٹریلین حکومت کی سکیم ہے جو معذوری سے وابستہ اخراجات کی ادائیگی کرتی ہے۔ معذور افراد پر ان کی ضروریات کے لحاظ سے غور کیا جاتا ہے اور اگر وہ تقاضے پورے کرتے ہوں تو انہیں فنڈنگ کے ساتھ NDIS پلان دیا جاتا ہے۔

NDIS کی کوئی سروس لینے کے متعلق مزید معلومات کے لیے یہاں ‘About the NDIS’ صفحہ دیکھیں: https://www.ndis.gov.au/about-us

MiAccess ایک آن لائن پلیٹ فارم ہے جس پر آپ معذوری اور NDIS کے متعلق ترجمہ شدہ وسائل دیکھ سکتے ہیں۔ آپ اس ویب سائیٹ پر سرچ فنکشنز استعمال کر کے اپنی ضرورت کے وسائل تلاش کر سکتے ہیں۔ مزید معلومات اور ہدایات کے لیے یہ حصہ دیکھیں: Using MiAccess

ہاں، MiAccess ویب سائیٹ کو سکرین ریڈرز کے ساتھ استعمال کے لیے بنایا گیا ہے۔ یہ ویب سائیٹ ‘ویب مواد کے قابل رسائی ہونے کے لیے رہنما ہدایات (WCAG) 2.0AA’ کے مطابق بنائی گئی ہے۔

MiAccess وہ ترجمہ شدہ وسائل پیش کرتی ہے جو وسائل تخلیق کرنے والے اداروں نے فراہم کیے ہیں۔MiAccess میں شامل کچھ وسائل کا ترجمہ اور چیکنگ Cultural Perspectives کے لیے سندیافتہ مترجمین نے کیا تھا۔

 

نئے وسائل CALD پس منظروں کے معذور افراد کے ساتھ مل کر ڈیزائن کیے گئے ہیں اور اس کے بعد یہ ترجمے کے اسی عمل سے گزرے ہیں۔

ہماری موبائل ویب ایپ اس طرح بنائی گئی ہے کہ آپ “Download mobile web application” بٹن پر کلک کر کے اور دوسرے مراحل پورے کر کے اسے اپنی موبائل ڈیوائس پر انسٹال کر لیں۔

نہیں۔ MiAccess کئی زبانوں میں مفت ڈاؤن لوڈ اور مفت شیئرنگ کے لیے معلوماتی وسائل فراہم کرتی ہے۔

ہاں، MiAccess تمام ڈیوائسز پر چلنے کے لیے بنائی گئی ہے۔

اگر آپ اپنے ترجمہ شدہ وسائل ہمیں دینا یا ان کے متعلق ہمارے ساتھ بات کرنا چاہتے ہیں تو براہ مہربانی کانٹیکٹ فارم استعمال کر کے ہمیں ان وسائل کے متعلق بتائیں یا info@miaccess.com.au  پر تفصیلات ای میل کر دیں۔

براہ مہربانی ہمارے کانٹیکٹ فارم کے ذریعے ہم سے رابطہ کریں:

https://miaccess.com.au/contact/