نشوونما کے کئی پہلوؤں میں تاخیر (Global developmental delay, GDD) کا مطلب یہ ہے کہ ایک بچہ چھ ماہ یا اس سے زیادہ عرصہ نشوونما کے کئی پہلوؤں میں اپنے ہم عمروں کی نسبت پیچھے رہے۔ تاخیر میں بولنے، حرکت، سوچ، جذباتی نشوونما یا دوسرے معاملات میں تاخیر شامل ہو سکتی ہے۔