fbpx

NDIS (نیشنل ڈس ایبیلٹی انشورنس سکیم) معذوری کے لیے امدادی خدمات کو فنڈنگ دینے والی سکیم ہے۔ NDIS 7 سے 65 سال عمر کے لوگوں کے لیے ہے۔

7 سال سے چھوٹے بچوں کے لیے بچپن میں جلد مدد یعنی early childhood early intervention (ECEI) پروگرام دستیاب ہے اور اس کے لیے بھی فنڈنگ NDIS دیتی ہے۔

یہ اہم ہے کہ تمام معذور افراد، ان کے کیئررز اور باقی معاشرے کو علم ہو کہ NDIS کیا ہے، یہ کن چیزوں کے لیے فنڈنگ دیتی ہے اور کونسی خدمات فراہم کرتی ہے، کون لوگ اس کے لیے اہل ہیں اور یہ انشورنس سکیم کیسے حاصل کی جائے۔

یہ ویب سائيٹ NDIS اور اسے حاصل کرنے کے متعلق معلومات کو ایک جگہ اکٹھا کرتی ہے۔