MiAccess کا تعارف
MiAccess معذوری اور نیشنل ڈس ایبیلٹی انشورنس سکیم (NDIS) کے متعلق معیاری ترجمہ شدہ معلومات ایک جگہ اکٹھی پیش کرنے والی ویب سائیٹ ہے۔
مقصد
MiAccess کا مقصد مختلف تہذیبی اور لسانی (CALD) پس منظر رکھنے والے معذور افراد کو آگہی اور اختیار دلانا ہے تاکہ وہ ایسی معلومات حاصل کر سکیں جو معذوری کے ماحولوں کو سمجھنے کے ساتھ ساتھ NDIS حاصل کرنے کے لیے بھی بہت اہم ہیں۔
یہ ویب سائیٹ کیسے بنائی گئی تھی
یہ ویب سائیٹ CALD پس منظر رکھنے والے معذور افراد کے مشوروں سے بنائی گئی ہے۔ نئے وسائل کی تیاری میں صارفین کی شمولیت سے یہ یقینی ہوتا ہے کہ یہ وسائل CALD گروہوں کے لیے متعلقہ بھی ہوں گے اور موزوں بھی۔
یہ کیسے ہوتا ہے
یہ ویب سائیٹ اس طرح بنائی گئی ہے کہ یہ معلوماتی اور آسانی سے دستیاب ہو۔ ویب سائیٹ کو کمپیوٹر یا موبائل ڈیوائس پر انگلش میں اور انگلش کے علاوہ 15 دوسری زبانوں میں دیکھا جا سکتا ہے۔
50 سے زیادہ زبانوں میں زبان، موضوع اور وسیلے کی قسم کے لحاظ سے معلوماتی وسائل تلاش کیے جا سکتے ہیں۔
آپ پوری MiAccess ویب سائیٹ کو مندرجہ ذیل 15 زبانوں میں بھی دیکھ سکتے ہیں اور اس کے مختلف صفحوں پر جا سکتے ہیں:
- عربی
- آسان چینی
- روایتی چینی
- دری
- ہزارگی
- خمیر
- کوریئن
- نیپالی
- فارسی
- پنجابی
- سپینش
- تھائی
- ترک
- اردو
- ویتنامی
MiAccess کا استعمال سیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
آپ کی رائے
ہم اس ویب سائیٹ پر آپ کی رائے، تبصروں یا تجاویز کا خیرمقدم کرتے ہیں۔
ہم باقاعدگی سے اس ویب سائیٹ پر نئے ترجمہ شدہ اور انگلش زبان میں وسائل شامل کرتے رہتے ہیں تاکہ CALD پس منظروں کے معذور افراد کے لیے معلومات اور خدمات کی فراہمی اور برابر مواقع بڑھائے جائیں۔