Skip to main content
موبائل ویب ایپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کریں
تلاش کریں
بند کریں
ہوم
MiAccess کا تعارف
MiAccess استعمال کرنا
اکثر پوچھے جانے والے سوالات (FAQs)
NDIS کن معذوریوں کے لیے ہے
دماغ کو غیر پیدائشی نقصان (Acquired brain injury, ABI)
دماغ کو نقصان، جسے بعض اوقات دماغ کو غیر پیدائشی نقصان کہا جاتا ہے، سے مراد دماغ کو ایسا کوئی بھی نقصان ہے جو پیدائش کے بعد پہنچا ہو۔ یہ نقصان کسی حادثے یا چوٹ، سٹروک، بیماری یا انفیکشن یا شراب اور دوسری منشیات کی وجہ سے ہو سکتا ہے۔ چونکہ کوئی دو انسان ایک جیسے نہیں ہوتے، ہر دماغی نقصان اپنے اثرات کے لحاظ سے مختلف ہو سکتا ہے۔
آٹزم
آٹزم کو آٹزم سپیکٹرم ڈس آرڈر بھی کہا جاتا ہے۔ یہ نشوونما کا نقص ہے جو سبھی صنفوں، تہذیبوں اور کمیونٹیوں میں پایا جاتا ہے۔ آٹزم سے ایک شخص کے سیکھنے اور دوسرے لوگوں اور اپنے گردوپیش سے واسطے کے انداز پر اثر پڑتا ہے۔ آٹزم سپیکٹرم پر موجود سب لوگ منفرد اور مختلف ہوتے ہیں۔
سیریبرل پالزی
سیریبرل پالزی ایک جسمانی معذوری ہے جو حرکت اور پوسچر (جسمانی انداز) کو متاثر کرتی ہے۔ یہ ایک مستقل، ساری عمر رہنے والی معذوری ہے لیکن بالعموم یہ وقت کے ساتھ ساتھ بگڑتی نہیں ہے۔ سیریبرل پالزی جسمانی حرکت، پٹھوں کے کنٹرول، پٹھوں کے ربط، پٹھوں کی ٹون (تناؤ)، ریفلیکس (قدرتی و بے اختیار حرکت)، پوسچر اور توازن کو متاثر کرتی ہے۔ سیریبرل پالزی رکھنے والے لوگوں میں دیکھنے، سیکھنے، سننے اور بولنے کی معذوری، مرگی اور عقلی نقائص بھی ہو سکتے ہیں۔
سننے میں نقص
سننے میں نقص، بہرے پن یا سماعت سے محرومی کا مطلب آوازیں سننے کی صلاحیت سے مکمل یا جزوی محرومی ہے۔ سماعت سے محرومی کا درجہ معمولی سے لے کر مکمل محرومی تک ہو سکتا ہے۔ سماعت سے معمولی محرومی کے نتیجے میں گفتگو سمجھنے کے مسائل ہو سکتے ہیں، درمیانے بہرے پن میں انسان کو آلۂ سماعت کی ضرورت ہو سکتی ہے جبکہ کچھ لوگ شدید بہرے ہوتے ہیں اور اشاروں کی زبان میں بات کرتے ہیں۔
عقلی معذوری
عقلی معذوریاں یا نقائص بالغ ہونے سے پہلے پیدا ہوتے ہیں اور یہ انسان کی سیکھنے، بات سمجھنے اور سمجھانے، معلومات یاد رکھنے اور کام یا فرصت کی سرگرمیاں کرنے کی صلاحیت کو متاثر کر سکتے ہیں۔ عقلی معذوری کے معمولی، درمیانے، شدید اور مکمل درجے IQ سکورز کی بنیاد پر طے کیے گئے ہیں۔ 70 سے کم IQ ہونے کی صورت میں کہا جاتا ہے کہ انسان کو عقلی معذوری ہے۔
ملٹیپل سکلروسس
ملٹیپل سکلروسس مرکزی نظام عصبی کا مسئلہ ہے جو دماغ اور حرام مغز، اور نظر کے اعصاب میں عصبی لہروں کو متاثر کرتا ہے۔ سکلروسس کا مطلب اس مسئلے کی وجہ سے بننے والے کھرنڈ ہیں جو اس لحاظ سے مختلف علامات ظاہر کر سکتے ہیں کہ یہ کھرنڈ کہاں بنے ہیں۔
سائیکوسوشل معذوری
سائیکوسوشل معذوری کی اصطلاح اس معذوری کو بیان کرتی ہے جو ذہنی صحت کے مسئلے کی وجہ سے پیدا ہو سکتی ہے۔ سائیکوسوشل معذوری کوئی تشخیص نہیں ہے بلکہ اس سے مراد ذہنی صحت کے مسئلے کے ساتھ زںدگی گزارنے والے ایک شخص کو پیش رکاوٹوں پر عملی اثرات ہیں
حرام مغز کی چوٹ
یہ حرام مغز کی ایسی چوٹ ہے کہ حرام مغز کو نقصان پہنچا ہو اور اس کے نتیجے میں انسان معذور ہو جائے۔ اس کی وجہ چوٹ مثلاً گرنا، spina bifida (حرام مغز کی بناوٹ میں پیدائشی نقص)، سٹروک یا کمر اور ریڑھ کی ہڈی کے مسائل ہو سکتے ہیں۔ پیراپلیجیا سے مراد سینے سے نیچے کا جسم معذور ہونا ہے جبکہ کواڈراپلیجیا کا مطلب گردن سے نیچے کا جسم معذور ہونا ہے۔
سٹروک
سٹروک دماغ کو شریانوں سے خون کی فراہمی میں رکاوٹ کی وجہ سے ہو سکتا ہے۔ خون کی فراہمی میں رکاوٹ یا خون کی گردش رکنے کی وجہ یہ ہو سکتی ہے کہ شریانوں میں بندش ہو یا شریانیں پھٹ جائیں۔ جب دماغ کے خلیات کو کافی آکسیجن اور غذائی اجزا نہ ملیں تو خلیات مر جاتے ہیں
معلوماتی وسیلہ تلاش کریں
CALD کمیونٹیوں میں معذوری
معذوری کا سوشل ماڈل
Choose Language
موبائل ویب ایپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کریں
NDIS Information and Resources
ہوم
NDIS Information and Resources
یہ صفحہ شیئر کریں
یہ صفحہ پرنٹ کریں
مجھے پچھلے صفحے پر لے جائیں
معلوماتی وسائل دیکھیں
معذوری کی انشورنس کی نیشنل سکیم (National Disability Insurance Scheme, NDIS) تک رسائی کے ضمن میں کارآمد الفاظ
واپس اوپر